لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اترپردیش ریاست مسائل سے کراہ رہی ہے جبکہ حکومت سیفئی مہوتسو میں مصروف ہے۔ حکومت کی حرکات کیمرے میں قید نہ ہو سکیں اس کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پارٹی کے صدر دفتر پر صحافیوں سے گفتگوکے دوران بی جے پی کے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ عوامی مسائل کے تئیں حکومت کی لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ یہاں لوگ سردی سے بے حال ہیں۔ حکومت کے دعوؤں کے برخلاف
تحصیلوں کے ذریعہ پانچ لاکھ روپئے کے کمبل تقسیم کا پروگرام محض دکھاوا بن کررہ گیا ہے ۔شہروں میں بہت سے مقامات پر بنائے گئے رین بسیرے بدحالی کاشکار ہیں۔ جونپور میں لوگ زیر آسمان راتیں گزارنے پر مجبور ہیں اور سردی سے بیمار ہو رہے ہیں۔ رین بسیرے میںتالے لگے ہوئے ہیں، کمبل تقسیم پروگرام کے دوان وارانسی میں ہاتھا پائی کے منظر کو کیمرے میں قید کرلیا گیا اور اسے پروگرام میں موجود تمام لوگوں نے دیکھا۔ عوامی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے اکھلیش حکومت کے وزیر سوال کرنے پر مشتعل ہورہے ہیں۔ اسی کی وجہ سے کبھی عوام اور کبھی مخالف جماعتوں پر تو کبھی میڈیا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی کے سربراہ نے بھی سیفئی مہوتسو میں کچھ پروگراموں پر تنقید اور اعتراض کیا ہے۔ سیفئی مہوتسو کے پروگراموں کے دوران تنازعہ میں کرسیوںکابھی استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے کیمروں اور صحافیوںپر جتنی بھی پابندی عائد کر دی جائے حکومت کی کارگزاری عوام تک پہنچ رہی ہے۔