لکھنو : میڈیکل کالج سے سٹی اسٹیشن جانے والی سڑک کی حالت کافی مخدوش ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ ٹوٹی سڑک سے گزر رہے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے آئے دن لوگ حادثہ کا شکار ہو رہے ہیں۔ جبکہ مذکورہ راستے پر مختلف سرکاری دفاتر ہیں۔دفترآنے والے لوگ حادثہ کا شکار ہوتے ہیں۔ مذکورہ راستے کے دکاندار شعیب، جوزف، شاہد اور عابد نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران سے شکایت کی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ محلہ میں رہنے والے ظفر، محمد سہیل اور محمد علی نے بتایا تقریباً ۳-۴ماہ قبل سڑک پر پیچ ورک کیا گیا تھا لیکن کچھ دنوں کے بعد سڑک پھر ویسی ہی ہو گئی۔ اس سڑک پر دن بھر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے اور مریضو کو لے کر جاتے ہوئے تیماردار اکثر زخمی ہوتے ہیں۔ لیکن متعلقہ محکمہ کو کوئی فکر نہیں ہے۔