میرٹھ :جمعیۃ علماء ہندملک کی ایسی جماعت ہے جس نے قوم وملت کی ہرموقع پرمددکی ہے اورصحیح رہنمائی کی ہے اورغلط رسومات سے پرہیز کرنے کی شرک وبدعت سے دوررہنے کی عوام کودعو ت دی ہے معاشرے میں پھیلی برائیوں کوختم کرنے پرلائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعیۃ علماشہرمیرٹھ کی ایک ہنگامی میٹنگ مسجدقریشیان جلی کوٹھی میں منعقدکی گئی جسکی صدارت الحاج قاری انوار صدرجمعیۃعلماء شہرمیرٹھ نے اورنظا مت کے فرائض جنرل سکریٹری مفتی محمدحسن نے انجام دئے میٹنگ کاآغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسو ل سے کیاگیاسب سے پہلے مولا نامحمد صابرخازن جمعیۃ نے معاشرے میں پھیلی برائیوں اورسرکاری میڈیکل کالج میں مسجدکے قیام پرحاضرین کے سامنے تجویز رکھی جس پرتمام شرکاء نے اتفاق کیا مولا نانے کہاکہ میڈیکل کالج میں کئی مندر ہیں پھرکیاوجہ ہے کہ وہاں مسجدکیوں نہیں ہے حالانکہ وہاں مریض بہت بڑی تعداد میں مسلمان آتے ہیں اورنماز پڑھنے میں بڑی پریشانی ہوتی ہے ،اورمیڈیکل کالج میں جب کئی کئی مندرہیں توپھرمسجدبھی ہونی چاہئے کیونکہ یہ جمہوری ملک ہے اگرکسی ایسی جگہ جہاں ہندومسلم دونوں کوواسطہ پڑتاہے توحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہاں پرمسلمانو ں کیلئے مسجد بھی قائم کرائے انہوںنے کہاکہ ہم اس معاملہ کولیکرمیڈیکل کالج کے ڈاکٹر وں اورذمہ داروں سے ملاقات کریں گے اورپھرڈی ایم ،سی ایم سے بھی اس بابت بات کریں گے کیونکہ ہمارے بہت سارے مسلمان علاج ومعالجہ کیلئے آتے ہیں اورانہیں نماز اداکرنے میں بڑی پریشا نیو ں کاسامنا کرناپڑتاہے ۔مفتی محمدحسن نے معاشر ے میں پھیل ہوئی برائیو ں کوختم کرنے کیلئے اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کوتشکیل دیااورمختلف محلوں میں پروگرام کرائے جانے کالائحہ عمل تیار کیا ،انہوں نے کہاکہ شادی بیاہ میں ہمارے معا شرے کے اندرمشرکانہ رسوم درآئی ہیں ان پرقدغن لگاناہم سب کی ذمہ داری ہے مزیدیہ بھی کہاکہ اگرکسی جگہ غیرشرعی طریقہ سے شادی ہورہی ہے تواس میں شرکت اورنکاح خوانی سے پرہیز کیاجائے ۔قاری انواراحمدنے حال ہی میں مظفرنگرمیں ہوئے مفتی مفتی منورکے قتل پرافسوس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنا ئے اورظالموں کے خلاف سخت اقدام کر ے ۔میٹنگ کے قابل تذکرہ لوگوں میں مولانا آزاد،مفتی اعزازالحق ،قاری محمدشارق ،مولا نا جبر ئیل قاسمی ،قاری مسعود،مولانا جاو ید،مفتی عبدالوا جد،قاری راشد،قاری انتظا ر ،قاری ارشد،مولانا نصیر ،ڈاکٹر سجاد،مولانا ساجدقاسمی ،مولاناذیشان ،مفتی عفیف اللہ قاسمی ،محمدسلما ن ،مولانامبارک ،وغیرہ شامل تھے ۔