لکھنؤنڈین اکیڈمی آف نیوروسائنسز اور کے جی ایم یو کے شعبہ بایو کیمسٹری کے مشترکہ زیر اہتمام انڈو۔یوایس سمپوزیم آن امپیکٹ آف ارلی لائف ایڈورسٹی آن ڈیولپمنگ برین کے موضوع پر ایک سمینار کا اہتمام کیاجائے گا جس میں ملک وبیرون ملک کے ڈاکٹر دماغ کے نشونما سے متعلق گفتگو کریں گے۔میڈیکل یونیورسٹی کی پی ایچ آئی عمارت میں ہونے والے سمپوزیم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈی کے گپتا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ مہمان ذی وقار کے طورپر سی ڈی آرآئی لکھنؤ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر بی این دھون اور بایوٹکنالوجی پارک کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر پی کے سیٹھ شریک ہوں گے۔کنوینر ڈاکٹرعباس علی مہدی نے بتایاکہ پروگرام کا مقصد ابتدائی زندگی میں دماغ کی نشونما پر حالات کے اثرات کے موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ حالات کس طرح دماغ کی نشونماکومتاثر کرتے ہیں۔پروگرام میں مختلف طبی، تعلیمی اداروں کے ۱۰۰سے زائد ریسرچ اسکالر شرکت کررہے ہیں۔یک روزہ اس پروگرام میں یوایس اے سمیت ملک کے شرکاء اپنے مقالے پیش کریں گے۔دونوں ملکوں کے ریسرچ اسکالر س اپنی تحقیقات پیش کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آب وہوا اور حالات کی تبدیلی سے کس طرح دماغ متاثرہوتا ہے ۔