گورکھپور (نامہ نگار)۔چلوا تال علاقہ میں رہنے والی میڈیکل کالج کی نرس کے گھر میں گھس کر اسلحہ دکھا کر ڈاکو ۱۶ لاکھ روپئے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ نرس کے بڑے بیٹے کی چھت سے کودنے کی وجہ سے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ اسٹاف نرس کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق چلوا تال کی رہنے والی اندرا وتی میڈیکل کالج میں اسٹاف نرس ہے ۔ منگل کو دیر رات چھ بدمعاش نرس کے گھر میں پہنچے دو بدمعاش گھر کے باہر کھڑے ہو گئے اور چار بدمعاش گھر کے
اندر گھس گئے ۔ ڈاکوؤں نے صدر دروازہ کو توڑ دیا اور مکان میں داخل ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے اندراوتی کے بیٹے سے دروازہ کھولنے کے لئے کہا ۔ ڈاکوؤں نے دروازہ کھولنے کی دھمکی دی ۔ نرس کے چھوٹے بیٹے رام پال نے کمرہ کا دروازہ کھول دیا اور رام پال اس کے چھوٹے بیٹے کو اسلحہ دکھا کر رام پال کی بیوی سے الماری کھولنے کے لئے الماری مانگی ۔مخالفت کرنے پر ڈاکوؤں نے رام پال اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ خوف زدہ رنکی نے ڈاکوؤں کو چابی دے دی ۔ڈاکوؤں نے الماری میں رکھے ہوئے زیورات کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور اندراوتی کے کمرہ میں پہنچے اور ان سے الماری کی چابی مانگی مخالفت کرنے پر نرس کے شوہر کمل سنگھ کے سر پر حملہ کردیا ۔ ڈاکوؤں نے الماری میں رکھے ہوئے چار لاکھ روپئے کے زیور قبضہ میں لے لئے ۔ اسی دوران نرس کے بڑے بیٹے نے پولیس کنٹرول روم اور پڑوسیوں کو اطلاع دی ۔ ونود سنگھ کے ذریعہ فون کرنے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں نے اسے دھمکی دی ۔ اسی دوران وہ چھت سے نیچے کود گیا اور جھاڑیوں میں چھپ گیا ۔ اطلاع ملنے کے بعد چلواتال ایس او پولیس عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے لیکن اس وقت تک ڈاکو فرار ہو گئے تھے ۔ اندرواتی کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ۔