لکھنؤ(نامہ نگار)میڈیکل کی ایک طالبہ کو ایک نوجوان نے ڈاکٹر بن کر اپنے جال میں پھنسایا اس کے بعد پروجیکٹ کے نام پر روپئے بھی اینٹھ لئے اور اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کیا۔ ملزم نے طالبہ کی ویڈیو کلپ بھی بنا لی۔ حد تو تب ہوگئی جب ملزم نے طالبہ کی چھوٹی بہن کو بھی اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کی۔ طالبہ کی چھوٹی بہن نے ملزم کی فحش باتوں کی اطلاع ایک این جی اوچلانے والی کودی۔ این جی او چلانے والی اس کو لے کر وومن پاور لائن گئی۔ اس کے بعد وومن پاور لائن نے ملزم کو بدھ کو میڈیکل کالج کے نزدیک سے گرفت میں لے لیا۔
بتایاجاتا ہے کہ بستی ضلع کی رہنے والی میڈیکل کے آخری سال کی طالبہ کوگذشت
ہ سال نومبر میںمنیش نام کے ایک نوجوان نے ڈاکٹر بن کر فون کیا اور اس کو اپنے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ ملزم نے طالبہ سے فون پر ہی کئی دنوں تک بات چیت کر کے اپنے جال میں پوری طرح پھنسا لیا۔ اس کے بعد منیش نے طالبہ سے پروجیکٹ کے نام پر ۲۵ہزار روپئے مانگے اور بی ایچ یو کے نزدیک روپئے لاکر دینے کو کہا۔طالبہ بغیر کچھ سوچے سمجھے منیش کو ۲۵ہزار روپئے دے آئی۔ اس کے بعد ملزم منیش فروری میں طالبہ سے ملنے کیلئے راجدھانی پہنچا اور اس کو گومتی نگر کے ایک ہوٹل میں لے جا کراس کی آبروریزی کی اور ویڈیو کلپ بھی بنا لی۔ یہاں تک کہ ملزم نے طالبہ کو اس بات کا فریب دیا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس کو ایمس میں داخلہ مل جائے گا۔ منیش نے اس کیلئے طالبہ کا اے ٹی ایم کارڈبھی لے لیا اور اس میں سے چار لاکھ ۸۰ہزار روپئے بھی نکال لئے۔
اس کے بعد منیش طالبہ کی چھوٹی بہن سے بات چیت کرنے لگا اور اس کو ملازمت دلانے کی بات کہی۔ فون پر بات چیت کے دوران ملزم نے طالبہ کی چھوٹی بہن سے فحش گفتگو شروع کردی۔ طالبہ کی چھوٹی بہن نے اس کی مخالفت کی لیکن ملزم نہیں مانا اس پر طالبہ کی چھوٹی بہن نے ایک این جی او چلانے والی کو پوری بات بتائی۔ این جی چلانے والی نے چھوٹی بہن کو لے کر وومن پاور لائن پہنچی اس کے بعد وومن پاور لائن ملزم کے بارے میں پتہ لگانے میں مصروف ہو گئی۔ تفتیش میں اس بات کا پتہ چلا کہ منیش جونپور کا رہنے والا ہے اور موجودہ وقت میں وہ دہلی میں رہتا ہے۔ اس کے بعد وومن پاور لائن اور چوک پولیس کی ایک ٹیم نے جال بچھا کر بدھ کوملزم منیش کوچوک واقع میڈیکل کالج چوراہے کے نزدیک سے گرفتار کر لیا۔