سڈنی۔ 12پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ طوفانی بلے باز اے بی ڈی ولیئرس، آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور اوپنر ڈیوڈ وارنر اس بار عالمی کپ کے سب سے بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گے۔اکرم نے کہامجھے پورا بھروسہ ہے کہ میکسویل، وارنر اور ڈی ولیئرس اس بار عالمی کپ میں شاندار کارکردگی سے اپنا پرچم لہراتے نظر آئیں گے۔ ان تینوں ہی کھلاڑیوں میں بہترین صلاحیت ہے جو میچ کارخ موڑنے تک کا دم رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تینوں کرکٹرز کو میدان پر کھیلتے دیکھنا ناظرین کو بھی خوب پسند آئے گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں سب سے تیز سنچری بنانے کاریکارڈ بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز ڈی ویلیئرس اس بار عالمی کپ کو اپنی ٹیم کے نام کرنے کیلئے اتریں گے۔ انہوں نے 31 گیندوں میں ون ڈے سنچری جڑکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی اسٹار بلے باز میکسویل اور وارنر نے ہندوستان کے خلاف پیر کو ایڈیلیڈ میں ہوئے پریکٹس میچ میں سنچری لگائی تھی۔ اکرم کا خیال ہے کہ تینوں کھلاڑیوں میں زبردست صلاحیت ہے ۔انھوںنے کہا کہ تینوں ہی بلے باز کسی بھی ٹیم کے بولر کا سامنا کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ اکرم نے کہاڈی ویلیئرس اور وارنر کہ سی بھی گیندباز کا سامنا کرنے کے قابل ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی کھلاڑی گیند بازوں کے لیے چیلنج ثابت ہوں گے۔ اکرم نے کہا میرا خیال ہے کہ بولر ان کا وکٹ لینے کیلئے کوشش کریں گے۔ڈی ویلئیرس ہوں یا وارنر۔
اگر طویل میدان پر ٹکے رہتے ہیں تو مخالف ٹیم کے لیے بڑی پریشانی ثابت ہوں گے۔ میرا گیند بازوں کو مشورہ ہے کہ گیند کو سوئنگ کرائیں۔ اچھی گیند بازی کریں اور جتنا جلدی ہو سکے۔ ان بلے بازوں کو وکٹ حاصل کریں۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اس بار عالمی کپ میں افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہی سب سے مضبوط ٹیمیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا میری نظر میں جنوبی افریقہ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہی ٹاپ دعویدار ٹیمیں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر پوزیشن میں نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو اپنے گھریلو میدانوں پر کھیلنے کا فائدہ بھی ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا اس بار عالمی کپ کا فارمیٹ اچھا ہے۔ اگر کوئی ٹیم شروعاتی ایک یا دو میچ میں شکست بھی کھاجاتی ہے تو اسے واپسی کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور ٹیم اپنی کارکردگی کو بہتر کرکے اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر واپسی کر سکتی ہے۔