شارجہ۔میکسویل کو مسلسل تیسرے میچ میں مین آف دی میچدیاگیا اور وہ اس طرح سے آئی پی ایل میں سہواگ کے بعد یہ کامیابی حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سنچری مکمل نہیں کر پانے کا انہیں ملال ہے ۔ کنگس الیون کی کل سنراجرس حیدرآباد پر 72 رن کی جیت کے بعدمیکسویل نے کہا ، یہاں وکٹ تھوڑا سا مختلف تھا ۔قسمت نے بھی میرا ساتھ دیا ۔ میں نے شاٹ کھیلنابرقرار رکھا ۔میں نے کچھ خاص علاقوں میں شاٹ لگانے کی کوشش کی ۔یہی میری حکمت عملی تھی ۔ میں کچھ خاص گیند بازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا ، اچھا ہوتا اگر میں سنچری بنا لیتا ۔اس بار کم سے کم ہدف کا تعاقب کرتے وقت تو اپنا وکٹ گنوایا نہیں ۔میں ٹیم کے لئے اسکور کرنا چاہتا ہوں۔ سنراجرس حیدرآباد کے کپتان شکھر دھون نے کہا کہ میکسویل کا کیچ چھوڑنامہنگا پڑا ۔ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کے اپنے اس ساتھی کا اس وقت کیچ چھوڑ دیا تھا جبکہ وہ 13 رن پر تھے ۔ دھون نے کہا ہم نے کئی کیچ چھوڑے اورمیکسویل اس کا فائدہ اٹھا کر بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہا ۔اس سے ہمارے سامنے بہت بڑا ہدف آ گیا تھا ۔انہوں نے اگرچہ اپنے بلے بازوں کی بھی تنقید کی اور اسے ان کی بہت بڑی ناکامی قرار دیا ۔ دھون نے کہا ہم نے شروع میں ہی کافی وکٹ گنوا دیے تھے ۔یہ بلے بازی میں بہت بڑی ناکامی تھی ۔ جب آپ کیچ چھوڑتے ہو اور یہ سب کچھ ہوتا ہے تو یقینی طور پر بلے بازوں پر تھوڑا دباؤ بن جاتا ہے ۔ ہمیں اپنی بلے بازی پر کام کرنا ہوگا اور زیادہ رن بنانے ہوں گے ۔