میکسیکو سٹی:شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تجایوکا شہر میں آج کچھ نامعلوم مسلح افراد نے بچوں کی ایک سالگرہ پارٹی پر گولیاں چلائیں، جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین بچے زندہ ملے ہیں،
لیکن پارٹی میں موجود تمام 11 بالغوں کی گولیاں لگنے سے موت ہو گئی ہے ۔
تجایوکا شہر کے ایک رہائشی علاقے میں کچھ لوگ ایک گھر کے باہر خیمہ لگا کر سالگرہ کی پارٹی منا رہے تھے ، اسی دوران اچانک کچھ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔
میکسیکو میں گزشتہ چند دنوں میں تشدد کے ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں اور زیادہ تر واقعات کی وجہ منشیات کے کاروبار سے منسلک باہمی رنجش رہی ہے ۔واضح رہے کہ میکسیکو میں اس سال صرف مئی میں ہی تقریبا ًدو ہزار سے زائد افراد کا قتل ہوا ہے ۔