میکسیکو سٹی: مشرقی میکسیکو کے باجا کیلی فورنیا جزیزے میں آج 4.8 شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ USGS نے بتایا کہ جزیرہ نما میں آئے زلزلہ کے جھٹکے ہلکے تھے اور اس سے کوئی جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر4.8 ناپی گئی۔ اس کا مرکز سین فلپ سے 127 کلو میٹر دور اور زمین کی سطح سے 10 کلو میٹر نیچے تھا۔