میکسیکو سٹی:میکسیکو میں ویراکروز صوبے کے ایک بار میں مسلح افراد کے حملے میں ایک صحافی سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی ۔اس واقعہ سے قبل بھی ایک دوسرے صحافی کی موت ہوگئی تھی۔اس سے لوگوں میں کافی اشتعال تھا۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا کہ مشرقی شہر اوریزابا میں کل پانچ مسلح افراد نے ایک بار پر حملہ کیا۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت صحافی جوآن ھیربرٹو اور ایک دوسرے کی شناخت منشیات کا ریکیٹ چلانے والے جوس مارکویز کے طور پر ہوئی ہے ۔
اس واقعہ کے وقت بار میں موجود ایک مقامی اخبار کے دو صحافیوں کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ گزشتہ 31 جولائی کو ویناکروز کے فوٹو جرنلسٹ روبین اسپنوزا اور چار خواتین میکسیکو سٹی کے ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے جس کے بعد سے یہاں صحافیوں کے لئے پرخطر صورتحال کے سلسلے میں سخت تشویش درج کرائی گئی۔بین الاقوامی برادری نے بھی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے ۔ ایڈووکیس¸ گروپ آرٹیکل 19 کے مطابق 2000 سے لے کر اب تک ویراکروز کے کم سے کم 18 صحافیوں کی موت ہو چکی ہے ۔