میکسیکو سٹی : شمالی میکسیکو کے صنعتی شہر مونٹیری کے نواح میں گیس کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس میں 5 افرادہلاک ہوگئے ۔
سرکاری تیل کمپنی پیمیکس کاکہنا ہے کہ ایک ٹھیکیدار کی مشین کی وجہ سے پائپ لائن پھٹ گئی۔ آگ اب بھی لگی ہوئی ہے مگر کنٹرول میں ہے ۔ مرنے والے پانچوں افراد ٹھیکے دار کے ملازم تھے ۔ آگ کی وجہ سے پائپ لائن میں دبا¶ بے حد کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں گیس کی سپلائی بندکردی گئی ہے ۔ قریبی آٹوپلانٹ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے حالانکہ آگ اس سے دور لگی تھی۔