اکاپلکو: میکسیکو کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین بھڑکے تشدد میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
![](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2017/07/mexico-prison-riot.jpg)
گویریرو ریاستی سیکورٹی افسر رابرٹو الوریز نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کہ جیل کی بیشتر سیکورٹی ونگ میں دو گروپوں کے مابین ہوئے تشدد میں 28 قیدیوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں جیل کے اندر یہ سب سے بڑا تشدد ہے ۔
مسٹر الوریز نے کہاکہ حکام کو کل جیل کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی ونگ کے اندر اور کچن کے باہر لاشیں ملی ہیں۔ ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر کہاکہ ایک قیدی کا سر اس کے دھڑ سے الگ تھا۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں گنجائش سے 30 فیصد زیادہ قیدی تھے ۔ اس جیل میں 1624 قیدیوں کے رہنے کا بندوبست تھا لیکن اس میں 1951 مرد اور 110 عورت قیدی رہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جیل کے اندر فائرنگ کی رپورٹوں کے باوجود بیشتر قیدیوں کی موت تیزدھار ہتھیاروں سے ہوئی ہے ۔