نئی دہلی (بھاشا) گھریلو کمپنی میکس کچھ ہفتوں میں ۹ اسمارٹ فون اور ۸ فیچر فون پیش کرے گی۔ کمپنی رواں مالی سال میں ۳۶۰۰ کروڑروپئے کی آمدنی کا ہدف رکھا ہے۔ میکس نے ۱۴۔۲۰۱۳ میں ۶۰۰ کروڑ روپئے
کمائے تھے۔ اس کے اسمارٹ فون ۲ہزار روپئے سے ۶ ہزار روپئے کے درمیان کے ہوں گے۔ میکس موبائل کے صدر اور ایم ڈی اجے اگروال نے کہا کہ ہم اس مہینے ۹ نئے اسمارٹ فون اور ۸ نئے فیچر فون پیش کریں گے۔ آنے والے دنوں میں ہم کم قیمت والے اسمارٹ فون پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔