ویلنگٹن ۔ہندوستان کی کمزور گیند بازی اور کپتان برینڈن میکلم کی ڈبل سنچری کی مدد سے نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن اچھی برتری لے کر میچ میں واپسی کی ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر میک کولم 281 رن بنا کر کھیل رہے تھے ۔ انہوں نے وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ ( 124 ) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 352 رن کی عالمی ریکارڈ کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا ۔ نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 571 رن بنا لئے ہیں اور اب میچ ہندوستان کی گرفت سے چھوٹتا نظر آ رہا ہے ۔ دوسری اننگ میں کل نیوزی لینڈ کے پانچ وکٹ 94 رن پر گر گئے تھے لیکن اب وہی ٹیم 325 رن کی سبقت لے چکی ہے ۔ میکلم اور واٹلگ نے ہندوستان کو وکٹ کے لئے 123 اوور تک انتظار کرایا اور 246 سے پچھڑنے کے بعد برتری دلا دی ۔ تقریبا چھ سیشن سے ڈٹے ہوئے میکلم نے 525 گیندوں کا سامنا کر کے اپنی اننگ میں 28 چوکے اور
چار چھکے لگائے ۔ دوسرے اینڈ پر جیمز نشام نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں نصف سنچری جڑ ڈالی ۔ وہ 93 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 67 رن بنا کر کھیل رہے ہیں ۔ ہندوستان کے لیے ظہیر خان نے 129 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔ محمد سمیع کو دو اور روندر جڈیجہ کو ایک وکٹ ملا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے گیند بازوں کو آزمانے کے علاوہ خود بھی چائے کے بعد گیند بازی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ملا ۔ چائے کے بعد پانچ وکٹ پر 440 رن سے آگے کھیلتے ہوئے میکلم اور واٹلنگ نے 159 ویں اوور میں 350 رن کی شراکت مکمل کر لی ۔ ایک اوور بعد انہوں نے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا مہیلا اور پرسنا جے وردھنے کا احمد آباد میں 2009 میں بنایا 351 رن کا ریکارڈ توڑ دیا ۔اس کے فورا بعد تیسری نئی گیند لی گئی اور ہندوستانی گیند بازوں نے وکٹ لینے کے کافی کوشش کی ۔ سمیع نے 161 ویں اوور میں واٹلنگ کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرکے اس ساجھیداری کو توڑا ۔ واٹلنگ نے 367 گیند کھیل کر اپنی اننگ میں 13 چوکے لگائے ۔ اس درمیان میکلم نے 250 رن مکمل کر لیے جبکہ دوسرے سرے پر نشام نے ان کا ساتھ بخوبی نبھایا ۔ دونوں نے سپاٹ وکٹ پر ہندوستانی گیند بازی کی جم کر دھجیاں اڑائی اور ساتویں وکٹ کے لئے 125 رن کر لی ۔ میکلم نیوزی لینڈ کے لیے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے مارٹن کرو کے بعد دوسرے بلے باز ہوں گے ۔ کرو نے اسی میدان پر 1991 میں سری لنکا کے خلاف 299 رن بنائے تھے ۔ کل وہ ٹسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری جڑنے والے پہلے کیوی بلے باز بننے کی کوشش کریں گے ۔ لنچ سے پہلے میکلم اور واٹلنگ نے اپنی بلے بازی سے میچ کی تصویر بدل دی ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کو 128 رن 350 رن تک پہنچایا ۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ سب سے پہلے انہوں نے ہندوستان کے خلاف کسی بھی وکٹ کی سب سے زیادہ شراکت کا 271 رن کا راس ٹیلر اور جیسی رائیڈر کو 271 رن نیپئر، 2009 : کا ریکارڈ توڑا ۔ اس کے بعد 138 ویں اوور میں واٹلنگ نے اپنا تیسری ٹسٹ سنچری 420 ویں منٹ میں مکمل کی جس میں انہوں نے 297 گیندوں کا سامنا کر کے 12 چوکے لگائے ۔ میکلم کو اپنی اننگ میں دو نئی زندگی ملے جبکہ واٹلنگ کی اننگ بے داغ رہی ۔ ان کی 300 رن کی شراکت 142 رن پوری ہوئی ۔ دو اوور بعد میکلم مسلسل دو ٹسٹ میں ڈبل سنچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے ۔ یہ ان کی تیسرا ڈبل سنچری ہے اور تینوں ہندوستان کے خلاف بنے ہیں ۔ وہ اسٹیفن فلیمنگ کے بعد تین ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے واحد ٹسٹ بلے باز ہیں ۔ چائے سے پہلے انہوں نے چھٹے وکٹ کی ساجھیداری کا میکلم اور مارٹن گپٹل کو 339 رن کا ریکارڈ توڑا جو 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنا تھا ۔ صبح کے سیشن میں اپنے کل کے اسکور پانچ وکٹ پر 252 رن سے آگے کھیلتے ہوئے واٹلنگ اور میکلم نے وکٹ بچا کر کھیلتے ہوئے ہندوستانی گیند بازوں پر دباؤ بنایا ۔ پہلے دس اوور میں رن 4۔ 7 رن فی اوور کی شرح سے بنے ۔ دونوں کے درمیان 200 رن کی شراکت 110 رن پوری ہوئی ۔ وہیںدوسری جانب کپتان میکلم 281 نے ڈبل سنچری لگا کر نیوزی لینڈ کو نہ صرف اننگ کی شکست سے بچا لیا ، بلکہ میزبان ٹیم کے خلاف جدوجہد بھری اننگ کھیل کر ہندوستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ تیسرے دن لگ رہا تھا کہ انڈیا آسانی سے یہ میچ جیت لے گی ، لیکن تعریف کرنی ہوگی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کی ہمت ، حوصلہ اور صبر کی ۔ انہوں نے ہارے ہوئے میچ کو ڈرا کی طرفڈھکیل دیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں ، اب اگر پانچویں دن نیوزی لینڈ کے گیند باز فارم میں واپس آئے تو ٹیم انڈیا ہار بھی سکتی ہے ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوتے ہی کیوی کپتان نے بحث کے دوران خبردار کیا کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کو بچا لے گی ۔ میکلم نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو اس میچ میں بنے رہنے کے لئے ہمیں ڈبل سنچری کی ضرورت پڑے گی اور میکلم نے نہ صرف ڈبل سنچری بنائی ، بلکہ والٹنگ کے ساتھ چھٹے وکٹ کی ساجھیداری کا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔ اس کے علاوہ میکلم نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے لمبی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ اس کے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے گرین ٹرنر کے نام تھا جنہوں نے 704 منٹ تک بلے بازی کی تھی ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ کے نقصان پر 571 رن بنا لئے ہیں ۔ کپتان میکلم 281 اور نیشام67 رن بنا کر کریز پر ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے طور پر 125 رن ہو چکی ہے ۔ اس کے پہلے میکلم اور والٹنگ کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے ہوئے ریکارڈ 352 رن کی شراکت نے ہندوستان کے ہاتھ سے فتح چھین لی ۔