’میک اپ‘کرنا ایک غیر معمولی فن ہے زیادہ ترخواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ فیشن کی مناسبت سے نت نئے تجربات بھی کرتی رہتی ہیں۔کچھ خواتین تومیک اپ کرنے میں اتنی ماہر ہوجاتی ہیں کہ انہیں کسی تربیت کی ضرورت نہیں رہتی ۔اسی طرح کچھ خواتین کی معلومات میک اپ کے بارے میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور وہ میک اپ کرتے وقت توازن نہیں رکھتیں جس سے وہ خوبصورت لگنے کی بجائے بہت بھدی نظر آتی ہیں ۔اس لئے انہیں چاہئے کہ وہ میک اپ کرتے وقت توازن سے کام لیں اور چہرے کے کسی بھی ایک خدوخال کونمایاں کرنے کی بجائے کوشش کریں کہ میک اپ میں توازن قائم رہے ۔
میک اپ کا آغاز فاؤنڈیشن سے کیا جاتاہے اور اسی پر پورے میک اپ کاانحصار ہوتاہے ۔یادرکھیں فاؤنڈیشن کامقصد آپ کوگورا کرنانہیںبلکہ یہ آپ کے چہرے کی قدرتی رنگت کویکساں کرتاہے اورداغ دھبوں کوچھپاتاہے لہٰذا اپنی جلد اوررنگت کومدنظر رکھ فاؤنڈیشن اگر جلد چکی ہے توصحیح فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں ۔اگرآپ
کی جلد خشک ہے تو آپ فاؤنڈیشن استعمال کریں ۔
ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے قریب ترشیڈ کاانتخاب کریں ۔ عموماً Wat erb a sed خوا تین اپنے ہاتھ پرفاؤنڈیشن لگاکرشیڈکا انتخاب کرتی ہیں۔ یہ طریقہ غلط ہے آپ ماتھے پرتھوڑا سافاؤنڈیشن لگائیں اورپھر صحیح شیڈ کا انتخاب کریں ۔چہرے کے ساتھ گردن پرفاؤنڈیشن لگانانہ بھولیں ۔فاؤنڈیشن کونقطوں کی شکل میں پورے چہرے اورگردن پرلگائیں،آنکھوں کے نیچے اوررخساروں پرخاص توجہ دیں ۔ اس کے بعد جس سمت کے چہرے کے بال ہیں اس سمت فانڈیشن کوپھیلانا شروع کردیں ۔ہاں اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے بغیر چکنائی والی فاؤنڈیشن استعمال کریں یا کریم چہرے پرلگائیں خشک جلد کیلئے موسچر ائزرلوشن استعمال کیاجاسکتاہے یہ لوشن جلد کو نمی اور روغن فراہم کرتاہے ۔ اگر آپ کی جلد نارمل ہے تو یہ جلد کی سب سے بہترین ساخت ہے ایسی خواتین کوچاہئے کہ وہ چکنی اور پانی کی آمیزش والی فاؤنڈیشن استعمال کریں کیونکہ یہ ان کیلئے بہت مفید رہتی ہے ۔ حساس جلد کی حامل خواتین کوچاہئے کہ وہ بغیرچکنائی والی فاؤنڈیشن استعمال کریں کیونکہ ان کی جلد کے مسامات پہلے ہی چکنائی خارج کرتے ہیں ۔ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ کسی ماہر بیوٹیشن کے مشورے سے ا پنے لئے فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں ۔ سیاہ رنگ کی حامل خواتین کوچاہئے کہ وہ ہلکے نارنجی یا گلابی رنگ کی فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں اس سے ان کے چہرے پرصحت مند تازگی کاتاثر دکھائی دے گا۔سیاہ رنگ کی حامل خواتین کواپنی رنگت چھپانے کیلئے بھاری بھرکم میک اپ سے احتیاط کرنا چاہئے ۔میک اپ سے احتیاط کرنا چاہئے ۔میک اپ آرٹسٹ لب اسٹک کے جن شیڈز کوترجیح دیتے ہیں ان میں سوفٹ براؤن،پنک ،کارپر ،سرخ اور برائٹ پنک سرفہرست ہیں ان شیڈز کو لگاکرپارٹیوں میں جانے سے آپ کی شخصیت خاصی دلکش نظرآتی ہے ۔
جو شیڈزدیر تک اپنی آب و تاب قائم رکھتے ہیں ان میں الٹراگلو اور الٹرمیجک اپ اسٹک خاص طورپرقابل ذکر ہیں جواسٹک کی شکل میں خاکی ،بلیواور یلو شیڈز میں آتی ہیں ان میں ایک خاص قسم کاروغن ہوتاہے جو شیڈز کو دیرتک قائم رکھتاہے ۔یہ لپ اسٹک کھلاڑی خواتین کے لئے بھی نہایت مناسب ہے ۔ہلکے شیڈزمیں روغن کے مقدار کم ہوتی ہے لہٰذا انہیں باربار استعمال کیا جاسکتاہے ۔ ان کے شیڈزدیر تک برقرار رکھنے کے لئے ان کے ساتھ لپ فکس کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ پھٹے ہوئے اورخراب ہونٹوں پر ہلکے رنگوں کاستعمال
نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح ان کی خامیاں واضح ہوکر سامنے آتی ہیں اوراچھا لگنے کی بجائے مزید براتاثر قائم کرتی ہیں۔ میک اپ کو زیادہ نیچرل لک دینے کے لئے براؤن رنگ کے شیڈززیادہ اہم کردار کرتے ہیں ۔ یہ شیڈز قدرتی طورپر مختلف رنگوں کی جلد کے ساتھ مل کر بالکل نیچرل تاثر پیدا کرتے ہیں ۔ جہاں تک آنکھوں کے میک اپ کی بات ہے تو آنکھیں چہرے پر سب سے نمایاں ہوتی ہیں آنکھوں کا میک اپ ایک سادہ مگر فنکارانہ تخلیق ہے اور شخصیت میں ایک بڑی تبدیلی کاباعث بنتاہے ۔ آنکھوں کے میک اپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ بنیادی چیزوں کو ضروراپنے ذہن میں رکھیں ۔
آئی شیڈزآپ کو کریم پاؤڈر کمپیکٹ اقسام اور ہررنگ کاستعمال کریں ۔ آنکھ کی پتلی کو جورنگ ہوتاہے اور اپ کا صحیح رنگ ہے ۔ نیلی آنکھوں پرکرے ،آسمانی سبز اور گہرے نیلے رنگ کے آئی شیڈز لگائیں ۔ ایسے شیڈز جن میں بہت زیادہ چمک ہوتی ہے وہ لگانے سے آنکھیں چھوٹی نظرآتی ہیں اور دن کی روشنی میں نیچرل بھی لگتی ہیں ۔ یارکھیں کہ میک اپ رات کااتارکرسونا بہت ضروری ہوتاہے ۔ اکثر دیکھنے میں آتاہے کہ خواتین کسی پارٹی یافنکشن سے واپسی پراپنے چہرے پرکئے ہوئے میک اپ کوصاف نہیں کرتیں جو بعدمیں ان کی جلد کیلئے مسائل کو جنم دیتاہے ۔
جلد کی قدرتی چمک خراب ہوجاتاہے اور پھر خواتین معالج کا رخ کرتی ہیں ۔اگر تھوڑی سی دیکھ بھال کرلی جائے اور میک اپ کو سونے سے پہلے دھولیا جائے توجلد کونقصان پہنچنے سے نہ صرف بچایا جاسکتاہے بلکہ جلد کو موسم کے اثرات سے بچانے کے لئے مدافعتی تدابیر کریں اگر جلد خشک ہے تواس کے لئے معیاری لوشن یاکریم کاانتخاب کریں تاکہ جلد پر جھریاں نہ پڑیں اور جلد جوان صحت مند رہے ۔