ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ دیوالیہ نہیں ہورہی ہیں بالی ووڈ میں ایسا ذکر ہورہاہے کہ پریتی زنٹا کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اوران پر بہت قرض ہے۔ اوروہ کھار میںواقع اپنے فلیٹ کو کرایہ پر دینے کے بارے میں سوچ رہیں ہیں۔ پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے نہیںمعلوم یہ باتیں کہاں سے آجاتی ہیں یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں یہ خبر نہ صرف جھوٹی ہے بلکہ نفرت کرنے والی بھی ہے۔ پریتی زنٹانے کہا کہ میری زندگی میں ڈرامہ نہیںہورہاہے۔ میں دیوالیہ نہیں ہونے رہی ہوں اگر میں دیوالیہ پن دیکھتی ہوں تو ان طرح کی خبروںمیں جو میرے بارے میں کہی جا
رہی ہیں۔ وہیں بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور انوپم کھیر آئندہ کچھ مہینے باکس آفس پر اپنی بادشاہت چلانے والے ہیں انوپم کھیر کی مارچ سے لیکر مئی کے مہینے میں ایک کے بعد پانچ فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ انوپم کھیر نے کہاکہ میری فلم ٹوٹل سیاپا ۷ مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ فلم میرے لئے بیحد خاص ہے کیوںکہ اس فلم میں اپنی بیوی کرن کھیر کے ساتھ پہلی بار شوہر بیوی کے طورپر کام کررہاہوں۔ انوپم کھیر نے کہا کہ اس کے بعد ۲۱؍مارچ کو میری فلم اوتیری آئے گی۔اسی طرح ۲۸؍مارچ کو میں اپنے دوست ستیش کوشک کی ہدایت میںبنی فلم گینگ آف گھوسٹ میں نظرآئوں گا۔ انھوںنے کہا کہ چاراپریل کو میری فلم میں تیرا ہیروریلیزہوگی اس کے ایک مہینے کے بعد دعوت عشق ریلیز ہوگی ۔ یہ فلمیں ایک کے بعد ایک ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ اسے میں نے تیار نہیںکیا ہے یہ صرف اتفاق ہے ۔