ممبئی ۔(ایجنسی)۲۰۱۲ میں فلم ’برفی‘ سے ہندوستانی سنیما میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی ایلیانا ڈی کروز اپنی تیسری فلم کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔اداکار ورون دھون اور نرگس فاخری کے ساتھ ان کی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ چار اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔تاہم وہ بالی ووڈ میں اداکاری کے لیے کم اور اپنی خوبصورتی کے لیے زیادہ مقبول ہیں۔اپنی گلیمرس شبیہ کے باوجود ایلیانا نے کہا کہ فلموں میں وہ بکنی پہننے کے لیے قطعی تیار نہیں ہیں۔بہر حال انھوں نے کہا: ’میں اپنے فیگر کے بارے میں بہت حساس ہوں۔ جب لوگ میری تعریف کرتے ہیں تو میں شرما جاتی ہوں۔‘میں تیرا ہیرو فلم اپریل کے اوائل میں ریل
یز ہو رہی ہے جس میں ایلیانا کے ساتھ نرگس فاخری بھی ہیںانھوں نے فلم کے بارے میں کہا: ’میں تیرا ہیرو میں میں نے شارٹس پہنی ہے کیونکہ بکنی میں آنا میرے لیے آسان نہیں تھا۔ میرے خیال میں بکنی پہننے کے لیے میں فٹ نہیں ہوں۔‘ایلیانا کا دعویٰ ہے کہ فلم ’میں تیرا ہیرو‘ کے لیڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہو گئی ہے۔وہ کہتی ہیں: ’میں اور ورون ہم عمر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے میں مجھے بہت آسانیاں رہیں۔ ہم اچھے دوست بن گئے ہیں۔ میں نے اس سے پہلے رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے لیکن سیٹ پر ان سے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن ورون کے ساتھ تو بہت ہنسی مذاق ہوتا تھا۔‘ایلیانا فلم ’میں تیرا ہیرو‘ کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے کام کرنے کے انداز کی بھی گرویدہ ہیں۔وہ کہتی ہیں: ’ڈیوڈ جی ایک دوست کی طرح ہیں۔ وہ بہت مذاق کرتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران انھیں جاننے کا موقع ملا، میں ان سے کوئی بھی بات کہہ دیتی تھی۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت شرمیلی ہوں، لیکن ڈیوڈ جی کے ساتھ میں بڑی کھل کے بات کرتی ہوں۔‘ایلیانا کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ وہ آئندہ سیف علی خان اور گووندا کے ساتھ فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔