ممبئی: اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں کرنے کے متمنی ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے لیے انجوائے کرسکیں۔بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دو دہائیاں ہوچکی ہیں اب وہ ایسے فلمی پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں جنھیں دیکھ کر ان کا بیٹا انجوائے کرسکے، وہ 100 کروڑ، 200 کروڑ کلب والی ایکشن فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے بلکہ ایسی فلموں میں کام کرنے کے متمنی ہیں جن کو ان کا بیٹا دیکھ کر خوش ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ایسی طبیعت کا مالک ہے کہ جب اسے کوئی پسند نہیں آتا وہ ان کے پاس آکر کھلم کھلا ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے اسی وجہ سے انھیں نہ صرف خود میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے بلکہ اب فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ان کا رویہ محتاط ہوگیا ہے۔بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار سے جب ان کی فلموں میں شراب پر منبی گیتوں کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں کئی شرابیوں کو جانتا ہوں۔اکشے کمار کی یکے بعد دیگرے کئی فلمیں آ رہی ہیں۔ اب یہ بات دوسری ہے کہ ان میں سے بہت سی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو رہی ہیں۔تاہم ان کی حالیہ فلموں میں قدرے مشترک کے طور پر یہ بات نظر آ رہی ہے کہ ان میں شراب سے متعلق ایک نہ ایک گیت ضرور ہوتا ہے۔ اس کی مثال ’جانی جانی،‘ ’پارٹی آل نائٹ‘ اور ’میں ہوں الکوہلک‘ وغیرہ ہیں۔ایک پروگرام کے دوران اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس طرح کے گیتوں کے ذریعے مے نوشی کو فروغ دے رہے ہیں؟اس کے جواب میں اکشے نے کہا: ’میں اصل زندگی میں شراب نہیں پیتا۔ یہ بات سب جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں صرف ان گیتوں پر ایکٹنگ کر رہا ہوتا ہوں۔‘اکشے نے مزید کہا: ’لیکن ہاں میں ایسے کئی اداکاروں سے واقف ہوں جن کے دن کی ابتدا ہی شراب سے ہوتی ہے۔ وہ تو ناریل کے پانی میں بھی شراب ڈال کر پیتے ہیں۔‘اکشے کمار کو بالی وڈ میں ہمت اور جانبازی کے لیے جانا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا: ’اتنا ہی نہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو نارنگی کے رس کے گلاس میں شراب ملا کر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ اور عوام کو رس کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔‘