سال 2003ء میں فلم ’’بوم‘‘ کے سیکسی عکس میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی کیٹرینہ کیف آج بالی ووڈ میں خود کو ہاٹ اور گلیمرس ایکٹریس کے طور پر قائم کرچکی ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم مہابور ثابت ہوئی لیکن اس کے باوجود کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن یہ ہیروئین بالی ووڈ کی موسٹ وانٹیڈ ٹاپ تھری کی فہرست میں شامل ہوکر کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن جائے گی۔ یہی نہیں وہ بالی ووڈ کی مصروف ترین ایکٹریسوں میں سے ایک ہے پچھلے دس برسوں میں کیٹرینہ نے اپنی ایکٹنگ کی صلاحیتوں کو اور بھی زیادہ دھاری دار بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ سب سے زیادہ حسین، سیکسی، گلیمرس اور ذہین ایکٹریسوں کے زمرے میں آگئی ہیں اور وہ ہر فلم کے ساتھ اور بھی نکھرتی اور سنورتی جارہی ہیں۔ اس سال کیٹرینہ کیف کی تین بڑی فلمیں فینٹم، جگا جاسوس اور فتو
ر ریلیز کے لئے تیار ہے۔ پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا اور ڈائرکٹر کبیر خان کی فلم فیٹم جو 3 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے اس میں کیٹرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ 28 اگست کو ریلیز ہونے جارہی پروڈیوسر ڈائرکٹر انوراگ بسو کی فلم جگا جاسوس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ ہیں۔ پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کی 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم فتور میں کیٹرینہ آدتیہ رائے کپور کے ساتھ دیکھی جائیں گی۔ سال 2015ء میں اپنی فلموں کے ذریعہ ہنگامہ کرنے کے لئے تیار اس اداکارہ سے ملاقات کرتے ہیں۔
س : آپ کو انڈسٹری میں بنا جدوجہد کے کام مل گیا اور کامیابی بھی کیا لگتی ہے اس کی وجہ؟
ج : مجھے انڈسٹری کے لئے پہلا بریک ملنا ہی کافی تھا پھر تو لوگ فلم دیکھتے ہی آپ کو پرکھ لیتے ہیں میرے حساب سے چار پانچ فلموں کے بعد اگر آپ چاہتے ہیں کہ انڈسٹری آپ کو اپنالے تو یہ آپ کے کام پر منحصر کرتا ہے کہ ان فلموں میں آپ نے کیا کیا ہے میں اس معاملہ میں لکی رہی ہوں۔ مجھے کام کرنے کے لئے اچھے لوگ ملے۔ میرے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔
س : قسمت پر آپ کتنا یقین کرتی ہیں؟
ج : پورا یقین ہے آپ کی زندگی میں جو ہونا ہے وہ ہوکر ہی رہے گا۔ اب جیسے میں یہ کہتی ہوں کہ فلاں فلاں ڈائرکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں میں اس کے لئے کوششیں بھی کررہی ہوں لیکن میں ان کے ساتھ کام کرپاوں گی یا نہیں یہ قسمت سے طے ہوگا۔ اسی لئے تو کہتی ہوں کہ ’’لک بیڈلک‘‘ بعد میں پہلے کوشش آتی ہے پھر دینا نہ دینا قسمت سے طے ہوتا ہے۔
س : بالی ووڈ کی دوسری ہیروئینوں کا کہنا ہے کہ آپ خود کو ان سے بہتر سمجھتی ہیں؟
ج : جب میں کسی فلم کے سیٹ پر ہوتی ہوں تو سب کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آتی ہوں میرے بارے میں اگر ایسا کوئی سوچتے ہیں تو وہ غلط سوچتے ہیں اگر غلط فہمیوں سے لوگوں کے دلوں میں کوئی ایسی بات ہو تو اس کے لئے میں مجبور ہوں۔
س : آپ کی کامیابی پر خوش ہونے والوں کے ساتھ ساتھ حسد کرنے والے بھی کم نہیں ہوں گے؟
ج : میں نفی کو اہمیت نہیں دیتی یہ سمجھ لینا ضروری ہے کہ آپ ہر کسی کو خوش نہیں کرسکتے۔ بس آپ اپنی طرف سے محنت اور مثبت رویہ اپنا سکتے ہیں اور میں اسی پر زور دیتی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں ٹاپ کی ہیروئین ہوں یا نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے میں انڈسٹری سے بالکل انجان تھی اگر معلومات ہوتے تو میں ’’بوم‘‘ جیسی فلم کبھی نہ کرتی۔
س : آپ کے بارے میں یہ بھی کہا جانے لگا ہے کہ آپ کافی پروفیشنل بھی ہو گئی ہیں؟
ج : جی ہاں میں ایک اداکارہ کے طور پر پوری طرح پروفیشنل ہوں میں اپنا فیصلہ خود لیتی ہوں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میں کردار اور معاوضہ کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی میں محنت کرنا جانتی ہوں۔
س : آپ کو کس طرح کے رول ایکسائیٹ کرتے ہیں؟
ج : میں کافی چلبلے مزاج کی ہوں اور مجھے موج مستی پسند ہے اس لئے میں اپنے کردار بھی ایسے ہی پسند کرتی ہوں لیکن جب آپ یہ پوچھتے ہیں کہ مجھے کس طرح کے کردار ایکسائیٹ کرتے ہیں تو میں یہی کہوں گی کہ ان رولز میں کچھ دکھایا جائے متاثر کن کردار مجھے ایکسائیٹ کرتے ہیں۔
س : آج آپ کامیابی کی بلندی پر ہیں کیسا محسوس کرتی ہیں؟
ج : مجھے بہت خوشی ہے کہ اخر کار میری محنت میری جدوجہد رنگ لائی آج میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے میں ویسی کوئی فلم نہیں کرنا چاہتی جسے دیکھنے کے بعد میرے چاہنے والوں کو مایوسی ہو۔
س : آپ کی زیادہ تر فلمیں گلیمرس اور مسالہ ہی کیوں ہوتی ہیں؟
ج : جو فلمیں میں نے ابھی تک کی ہیں انہیں لے کر میں بالکل بھی شرمندہ نہیں ہوں میں نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں شائقین نے مجھے پسند کیا ہے اور انہی کی وجہ سے میں کامیاب اسٹار بھی ہوں۔
س : اس سال سے آپ کو کیا توقعات ہیں؟
ج : اس سال میری تین بڑی فلمیں فینٹم ، جگا جاسوس اور فتور ریلیز ہوں گی۔ تینوں بھی فلمیں اچھی بنی ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ سوپر ہٹ ہوں گی۔ اس سال میں نے چند نئی فلمیں بھی سائن کی ہیں جو آنے والے سال میں ریلیز ہوں گی۔
س : دنیا جانتی ہے کہ آپ کی کامیابی کے پیچھے سلمان خان کا ساتھ رہا ہے کیا سلمان کا متنازعہ عکس کبھی آپ کو بھی الجھن میں ڈالتا ہے؟
ج : میں کسی پر ری ایکٹ نہیں کرتی۔ سلمان میرے اچھے دوست ہیں تھے اور رہیں گے۔ میں مانتی ہوں کہ میری ناکامی کے دنوں میں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا اس کے لئے وہ آج بھی میرے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔