لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج اسمبلی کے سامنے بن رہے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ اور گومتی نگر کے زیر تعمیر سوشلسٹ میوزیم کا ہنگامی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ کے اس اچانک دورہ سے افسران میں افرا تفری مچ گئی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ا
نہوں نے کام کو دیکھ لیا ہے وہ اس کا اب خودجائزہ لیں گے۔ خاص زور اس بات پر ہوگا کہ وقت سے کام مکمل ہو جائے۔ ا س دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ کام کی اہمیت سے سمجھوتہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔