دو بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کنگنا راناوت ہمیشہ ہی براہ راست اور بیباک بیانات کے لیے فلم انڈسٹری میں مشہور رہی ہیں۔حال ہی میں ممبئی میں صحافی انوپما چوپڑا کی کتاب ’فرنٹ رو، کنورسیشن آن سینیما‘ کی تقریبِ رونمائی میں بھی کنگنا نے صحافیوں سے ایسی ہی باتیں کیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ’جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپرسٹار اداکارہ بنے گی۔‘کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ ’نہ دیپکا نہ سونم، نیکسٹ جنریشن سٹار میں خود ہوں۔‘کنگنا نے کہا ہے کہ وہ ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں کرتیں۔’میں بہت شرمیلی ہوں. مجھے ڈر لگتا ہے اور پسینے چھوٹنے لگتے ہیں اس لیے میں ایوارڈ شوز پر نہیں جاتی۔‘کنگنا نے یہ بھی کہا کہ اس کی ایک وجہ ان کی حساسیت بھی ہے: ’میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں یہاں تک کہ بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹوں سے بھی دور رہتی ہوں۔‘وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں کبھی اخبارت نہیں پڑھتی یہاں تک کہ اگر میرا انٹرویو بھی شائع ہوا تو بھی انھیں دیکھنے کی کوشش نہیں کی۔یہ بات انھوں نے کتاب ’’دی فرنٹ رو‘‘ کی تقریب رونمائی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اخبارات نہ پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کی مجھے یہ اچھے نہیں لگتے مگر اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس میں شائع خبریں مجھے ڈسٹرب کردیتی ہیں اور اسی بنا پرمیں انھیں نہیں پڑھتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ
اگر اخبارات میں اپنے انٹرویو پڑھنا شروع کردوں تو میں خود پسندی کی طرف راغب ہوجاؤں گی اور میں ایسا بننا نہیں چاہتی