لندن۔ومبلڈن سے شرمناک طریقے سے باہر ہونے کے باوجود وینس ولیمز نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ ٹینس کو الوداع کہنے نہیں جا رہی ہیں۔ وینس کو تیسرے دور میں سابق چمپئن پیترا کوتووا نے 5۔ 7، 7۔ 6، 7۔ 5 سے شکست دی۔پانچ بار کی ومبلڈن چمپئن وینس 2011 سے پہلی
بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے آخری 16 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ اس نے 2008 ومبلڈن کے بعد سے کوئی گرینڈ سلیم نہیں جیتا ہے۔ ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی ریٹائرمنٹ لیں گی لیکن وینس نے انہیں مسترد کیا ہے۔ اس نے کہا جب میں 25 سال کی تھی، تبھی سے لوگ میرے ریٹائرمنٹ کا قیاس لگا رہے ہیں۔ ٹینس میں کھلاڑیوںکے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔اس نے کہایہ عجیب ہے۔ ہم کھلاڑیوںکو کھیلتے رہنے کیلئے حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ انہیں بھگانے کو تیار رہتے ہیں لیکن میں فرارہونے والی نہیں ہوں۔ یہ سال میرے لئے اچھا رہا۔ میں کچھ سخت مقابلے ہاری لیکن میں نے ان سے سبق لیا۔وینس نے کہا میرے پاؤں پھر زمین پر ہے۔ مجھے کورٹ پر اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔