پرتھ۔ ویسٹ انڈیز کے نوجوان کپتان جیسن ہولڈر نے آج کہا کہ انہوں نے آئی پی ایل فرنچائزی چنئی سپرکنگس کی طرف سے کھیلتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی سے کپتانی کے گر سیکھے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف کل ہونے والے میچ کے موقع پر اس 23 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے دھونی سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ وہ بہت اچھا کپتان ہے۔ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس کی ڈریسنگ روم میں عزت ہے۔ہولڈر کے مطابق صرف دھونی ہی نہیں بلکہ اے بی ڈی ولیئرس جیسے کھلاڑیوں سے بھی وہ سیکھتے ہیں۔اب تک ویسٹ انڈیز کی طرف سے 30 ون ڈے کھیلنے والے ہولڈر نے کہااگر میں اپنے کریئر کی بات کروں تو پھر میں صرف مہندر سنگھ دھونی بلکہ ان دیگر کامیاب کھلاڑیوں سے بھی سیکھ لیتا ہوں جنہوں نے اس سے پہلے کرکٹ کھیلی ہے۔ میں تمام کھلاڑی سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ہولڈر سے پوچھا گیا کہ کیا واکا پر ان کی ٹیم کی جیت کا امکان ہے، انہوں نے کہامیں نے پہلے بھی کہا ہے کہ کرکٹ میں ایک دن کا مظاہرہ سے نہیں کیاجاسکتا پچھلے دنوں میں نے بہترین بلے باز اے بی ڈی ولیئرس کا
سامنا کیا جو کہ شاندار فارم میں ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ کل اگر ہم زیادہ ڈسپلن ہوکر کھیلے تو ہم ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کم سے کم ہم ان پر دباؤ بنا کر اننگز ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ہندوستانی بلے بازوں کے تئیں ہولڈر کافی احترام رکھتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہایقینی طور پر ان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں جو فارم میں ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ وراٹ گزشتہ سالوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ان کے پاس شکھر دھون ہے جو اچھی فارم میں ہے۔ اس کے علاوہ سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ ہمارے باؤلر اپنی حکمت عملی کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے کہالیکن ان کی بلے بازی لائن اپ بہت اچھی ہے اور اس کے پاس کافی اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہم نے ان کیلئے حکمت عملی بنائی ہے اور کل ہم اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔