احمد آباد۔راجستھان رائلس پر شاندار جیت درج کرنے والی سنراجرس حیدرآباد کے کپتان شکھر دھون نے اپنے کھلاڑیوں کو بے فکر ہوکر کھیلنے کو کہا تھا اور انہوں نے ایسا ہی کر دکھایا ۔حیدرآباد نے کل رات یہاں نو وکٹ پر 134 رن بنانے کے بعد رائلز کو 102 رن پر آؤٹ کر دیا ۔دھون نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے زیادہ رن نہیں بنائے تھے لہذا میں نے کہا کہ یہ ہم پر ہے کہ ہم بے فکر ہوکر کھیلیں یا آزاد ہوکر کھیلیں ۔کھلاڑیوںنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر دکھایا ۔انہوں نے کہا کہ حالات نے گیند بازوں خاص کر اسپنروں کی مدد کی ۔انہوں نے کہا وکٹ ٹرن لے رہا تھا ۔ مشرا اور کرن شرما نے گیند کو اچھا ٹرن کرایا ۔نوجوان تیز گیند باز بھونیشور کمار کو آئی پی ایل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رن دے کر چار وکٹ اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ۔اس نے کہا ٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہوئے میں نے آخری اوورز میں اپنی کارکردگی کافی بہتر بنائی ہے ۔سوئنگ ہمیشہ میری طاقت رہی ہے اور میں اس پر کافی محنت کر رہا ہوں ۔راجستھان کے کپتان شین واٹسن نے کہا کہ حالات کی معلومات نہیں ہونے کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ انہوں نے کہا ہم اچھی گیند بازی کی لیکن حالات کو صحیح طریقے سے بھانپ نہیں سکے ۔ بطور کپتان یہ شکست کی پوری ذمہ دار ی میں لیتا ہوں ۔ ہم ان حالات میں کھیلنا سیکھ رہے ہیں ۔ ہم نے خراب شاٹ نہیں کھیلے لیکن ان کی گیند بازی بہترین تھی ۔ ان کے پاس اعلی درجے کے گیند باز ہیں ۔ راجستھان رائلز پر ملی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سنراجرس حیدرآباد کے تیز گیند باز بھونیشور کمار نے اپنی ٹیم کی بولنگ یونٹ کو آئی پی ایل میں بہترین میں سے ایک قرار دیا ۔ کمار نے کہا کہ اس جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھنے میں مدد ملے گی جس سے بچے ہوئے میچوں میں انہیں ٹیبل میں بھی مدد ملے گی ۔ سنراجرس نے متحدہ عرب امارات میں پانچ میں سے دو میچ جیتے تھے ، لیکن کمار کے چار وکٹ سے گزشتہ رات ٹیم کی مہم پٹری پر آ گئی ۔کمار نے کہا اس کارکردگی کی سب سے اطمینان بخش چیز ہے کہ یہ جیت ہمیں صحیح وقت پر ملی ہے ، جب ہمیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی ۔ہمارا اعتماد تھوڑا گرا ہوا تھا اور اس جیت سے یقینا ہمارا حوصلہ بڑھے گا ۔