کرائسٹچرچ ۔ مایوس کن شروعات کے بعد آخر کار ایک عدد جیت کو ترس رہی انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے ایسوسی ایٹ ممبر اسکاٹ لینڈ کو یہاں پیر کو عالمی کپ پول اے میچ میں شکست دینے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف 119 رن کی فتح کے بعد انگلش کپتان مورگن نے کہا میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ہم نے اس میچ میں اپنی صلاحیت کا کھل کر مظاہرہ کیا۔ ہمارے دونوں اوپنر لاجواب تھے اور انہوں نے ٹیم کو اچھی شروعات دی۔مورگن نے کہاہماری بلے بازی بہت اچھی تھی۔ میں اس بات سے خوش ہوں کہ میرے بلے سے بھی کچھ رنز نکلے۔ ہم نے بلے بازی میں کافی لچک دکھائی۔ ہمارے گیندباز بھی بہت اچھے تھے۔ اسٹورٹ بریڈ اور اسٹیون فن کی گیند بازی کمال کی رہی۔ مون نے اپنے 10 اوور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کم رنز دے کر وکٹ بھی نکالے۔انہوں نے کہامیں خوش ہوں کہ بریڈ
اور جیمز اینڈرسن نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فل لینتھ کے ساتھ گیند بازی کی۔ ان کی جوڑی نے مل کر کمال کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں اس جیت سے کافی حوصلہ افزائی ملء گا۔انگلینڈ کا مظاہرہ عالمی کپ میں انتہائی مایوس کن رہا ہے اور وہ تین میں سے صرف ایک میچ جیت کر گروپ اے میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف 128 رنز کی بہترین اننگز اورپھر دو وکٹ لینے والے انگلش اوپنر معین علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ معین نے کہااس پچ پر رنز بنانا آسان نہیں تھا لیکن میں نے بڑی اننگز کھیلی اور اچھی گیند بازی بھی کی۔