تھانے، 21اپریل (یو این آئی)ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ کسی کے پابند نہیں ہیں اور جو کچھ بھی کہتے ہیں، اعتماد سے کہتے ہیں۔کلیان لوک سبھا امیدوار راجو پاٹل کے لئے کل رات کلوا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانب دار ہے۔انہوں نے یہ بات ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے ضمن میں کہی جس میں انہوں نے ٹی وی اینکر کو بدتمیز بتایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں غیر قانونی سرگرمیاں ہورہی ہیں اور لوگوں کو اس کا علم ہونا چاہئے ، اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ایم این ایس
کے نمائندے منتخب ہوں گے۔