نئی دہلی:نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے محکمہ صحت خدمات کے زیر اہتمام نئی یونانی ڈسپنسری نے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔نئی دہلی میں مندر مارگ پر سینٹ کولمبس اسکول کے نزدیک واقع انٹرنیشنل انوکلیشن سینٹر کی پہلی منزل پر یکم جون کو اس ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا ہے ، جس میں مریضوں کے لئے یونانی میڈیسن کے تجربہ کار اظہار اور حکیموں کی خدمات حاصل کی گی ہیں۔اس یونانی ڈسپنسری میں جلد کے امراض، جوڑوں کے درد، سفید داغ، پیٹ کی بیماریوں، دمہ، یرقان، شوگر، ہائی بلڈ پریشر سمیت بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔یونانی طب میں یقینی رکھنے والے اور ایلوپیتھک دواؤں کے علاج میں کوئی فائدہ محسوس نہ کرنے والے مریض اس ڈسپنسری سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔