گورکھپور (نامہ نگار) وہ جینس کی پینٹ پہننا چاہتی تھی شوہر کو یہ بات ناگوار گزر رہی تھی اور دونوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا ۔ جس سے ناراض ہو کر نئی نویلی دلہن نے چھت کی کنڈی میں ساڑی باندھکر پھانسی لگا لی ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس کی شادی کے دس دن ہی ہوئے تھے۔ موصول خبر کے مطابق چوری چورا علاقے کے ڈمری خاص گاو¿ں کے رہنے والے چھٹو کے بیٹے سورج کی شادی۲۰ مئی کو علاقے کے چکیا گاو¿ں کے رہنے والے آشوک کے بیٹی ۲۱ سالہ جیوتی سے ہوئی تھی ۔ رخصتی کے بعد اس کی چھوٹی بہن نکی بھی اس کے ساتھ رہتی تھی۔ گزشتہ شب جیوتی نے جینس اور شرٹ پہن رکھی تھی۔
معلومات ہونے پر سورج نے سسرال میں ایسے کپڑے پہننے پر جیوتی کے شوہر نے اعتراض ظاہر
کیا ۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی الزام ہے کہ تنازعہ میں اضافہ ہونے پر سور ج نے جیوتی کو تھپڑ مار دیا۔ حادثے کے بعد جیوتی نے اپنے آپ کو خود کمرے میں بند کر کے چھت کے کنڈے سے ساڑی باندھ کر پھانسی لگا لی ۔ جب دیر شب جیوتی کمرے سے نہ نکلی تو سورج نے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوا تو جیوتی کی لاش کنڈے سے لٹکتی ملی ۔
اطلاع پر پہنچی پولیس نے چوری چورا کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔