منطقائی کمشنر نے دی کمپنی کو جلد پائلٹ پروجیکٹ بنانے کی ہدایت
لکھنو¿:شہر کے ٹریفک بندوبست میں بہتری کےلئے جمعرات کو منطقائی کمشنر دفتر میں سمولیشن ٹکنالوجی کی پیشکش کی گئی۔ تقریباً دوگھنٹے تک چلی پیشکش کو نوئیڈا واقع میڈولا سافٹ ٹکنالوجیز کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
منطقائی کمشنر مہیش کمار گپتا نے میڈولا سافٹ ٹکنالوجی کے سی ای او کو ہدایت دی کہ جس پائلٹ پروجیکٹ کی تعمیر کی جارہی ہے اس میں چوراہوں کے پانچ سیکشنوں پر وہ اپنے ٹریفک بہتری سے متعلق تجویز مرکوز کریں۔ انہوںنے ہدایت دی کہ اہم چوراہوں پر پیک آور کے پہلے اور پیک آور کے بعد دوپہر اور شام کے وقت ٹریفک کو دھیان میں رکھتے ہوئے تجویز بنائی جائے اس کے علاوہ ٹریفک سگنل ٹائمنگ میں میڈولا کمپنی کو ہدایت دی کہ شہر کے نان موٹرائزڈ ٹریفک کے لئے بھی راستہ بنائے۔ انہوںنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کیا جائے۔
میڈولا کمپنی کے چیف ٹکنوکریٹ راجیو دنیش نے افسران کو یقین دہانی دلائی کہ ان کے پاس حضرت گنج سمیت شہر کے چھ بڑے چوراہوںکے ٹریفک اور موومنٹ کا پورا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ٹریفک کی تعداد ، سڑک کی صلاحیت ، ٹریفک کے رنگ ڈھنگ، ٹریفک چوراہوں پر جام اور ایک طرف سے دوسری طرف جانے والے وقت کا ڈاٹا جمع کرلیا گیا ہے۔
اسی کی بنیاد پر شہر کے اہم چوراہوں کا ایکسرے پرنٹ سیمیولیشن کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سگنل میں سدھار اور وقت کی تبدیلی ، سبھی سگنلوں کا سنکرونائیزیشن آٹو ٹیمپو¿وں اور نان موٹرائزڈ ٹریفک کا بندوبست ، چوراہوں کے ڈیزائن میں بہتری، پیدل والوں کے لئے سگنل سے متعلق صلاح دی جائے گی۔ جن کی جانچ ٹریفک پولیس کے ذریعہ کی جائے گی۔