گورکھپور(نامہ نگار)آئندہ سال گورکھپور سے الیکٹرک ٹرین شروع ہونے کا امکان ہے۔چھپرالکھنؤ ریلوے لائن پرتقریباً۲۱؍کلو میٹر بجلی کاری کا باقی کام نومبر تک مکمل ہونے کی امید ہے اس کے بعد سی آرایس (سیفٹی آف ریلوے کمشنر ) سے ریلوے لائن کا معائنہ کرنے اورتجربہ کی سفارش کی جائے گی۔ الیکٹرک ٹرین کے شروع ہونے سے تقریبا چالیس منٹ کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ لکھنؤ سے چھپراتک الیکٹرک ریلوے لائن کاکام ۲۰۰۸میں شروع کیا گیاتھا۔ ریلوے بورڈ نے اس بجلی کاری کے کام کو۲۰۱۲تک مکمل کرنے کا آرڈرمقررکیاتھا ۔کام کی سست روی اوربچت کی کمی کے سبب بجلی کاری کے کام میں تاخیر ہونے لگی۔ریلوے نے امسال الیکٹرک ٹرین چلانے کیلئے بجلی کاری کے کام کو ترجیحی کاموں کی فہرست میں شامل کرلیاہے فی الوقت چوری چوراسے گوری بازار کے درمیان بجلی کاری کا کام باقی رہ گیاہے۔