ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا دونوں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پرفام کریں گی۔ دونوں نئے سال کی رات ممبئی میں دو مختلف جگہوں پر واقع ہوٹلوں میں اپنے دھماکہ خیز آئٹم سانگ منی بدنام ہوئی اور شیلا کی جوانی پر پرفارم کریں گی۔ دونوں خواتین اداکاروں کے درمیان پہلے ہی پیشہ وارانہ رقابت موجود ہے اور دونوں کوشش کریں گی کہ وہ اپنے اپنے ہوٹل میں ایک دوسرے سے زیادہ لوگوں کا مجمع اکٹھا کر سکیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر منی بدنام کو زیادہ پزیرائی ملتی ہے یا شیلا کی جوانی کو۔