ممبئی(ایجنسی)نئے سال کے پہلے دن ممبئی شیئر بازار کا سنسکس ۸پوائنٹ کے معمولی اضافے کے ساتھ ۲۷۵۰۷ء۵۴ پوائنٹس پر پند ہوا۔سال کے پہلے روز کاروبار میں بے حد سستی رہی۔ کاروباریوں نے کہا کہ غیر معروف سرمایہ کاروں نے خود کو کچھ چنندہ شیئروں تک ہی محدود رکھا۔
کل بازار مسلسل چوتھے روز بلندی کے رجحان کے ساتھ بند ہواتھا۔ اس طرح ۲۰۱۴ میں سنسکس نے پانچ برس کے سب سے زیادہ سالانہ بلندی حاصل کی۔ ٹیلی مواصلات، آٹو موبائل، بنیادی ڈھانچہ اور قیمتی معدنیاتی حلقے کے شیئروں میں کچھ سرگرمیاں نظر آئی۔
ممبئی شیئر بازار تیز شیئروں والا سنسکس اپنی کمزور شروعات کے بعد ۲۷۳
۹۵ء۳۴ پوائنٹ تک نچے گرگیا۔ حالانکہ کاروبار کے آخری گھنٹے چنندہ بڑی کمپنی کے شئیروں کی خریداری سے نقصان کا ازالہ ہوگیا اور سنسکس ۸ء۱۲ پوائنٹ کے منافع کے ساتھ ۲۷۵۰۷ء۵۴ پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کانفٹی ۱ء۳۰ پوائنٹ کے معمولی منافع کے ساتھ ۸ہزار ۲۸۴ پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ سنسکس کی کمپنیوں میں بھارتی ایئر ٹیل کے شیئر میں سب سے زیادہ ۲ء۸۶ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اسمال کیپ اور مڈکیپ کی کارکردگی سنسکس کے بہتر رہی۔ اس میں بالترتیب ۱ء۲۵ اور۰ء۶۵ فیصد کا منافع درج ہوا۔