پونے۔راجستھان رائلس اپنے نئے گھریلو میدان پر انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں کل گزشتہ رنراپ کنگز الیون پنجاب سے کھیلے گی تو اس کا ارادہ جلدی حالات کے سازگار ڈھلنے کا ہو گا۔ رائلس کے پاس آسٹریلیا کے تین ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی شین واٹسن، اسٹیون اسمتھ اور جیمز فاکنر ہیں جبکہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدے گئے کرس مورس پر بھی سب کی نظریں ہوگی۔ بولنگ میں مورس نے گزشتہ سال سلیم ٹی 20 میں ریکارڈ مظاہرہ کیا۔ رائلس کیلئے بڑا چیلنج اگرچہ نئے گھریلو میدان میں خود کو ڈھالنے کا ہوگا۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن میں جاری تنازع کی وجہ سے اس بار رائلس کے گھریلو میدان جے پور میں نہیں ہو رہے ہیں۔ کپتان شین واٹسن اور اسٹورٹ بننی کے طور پر ان کے پاس دو اچھے آل رائونڈرہیں۔ اہم کوچ پیڈی اپٹن کا خیال ہے کہ مورس کے آنے سے رائلس کے پاس اختیارات بڑھے ہیں۔ ٹیم کے پاس دنیش سانلکے اور پردیپ ساہو کے طور پر دو لیگ اسپنر ہیں جو اس شکل میں
فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اسمتھ گزشتہ سال بہترین کارکردگی کے بعد آئی پی ایل میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے 31 بین الاقوامی میچوں میں 69۔ 86 کی اوسط سے 2096 رنز بنائے جس میں آٹھ سنچری شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کی اور عالمی کپ میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 402 رنز بنائے۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان جارج بیلی نے 135۔ 26 کی اوسط سے 257 رنز بنائے۔ گزشتہ سال اگرچہ ٹیم کا ٹرپ کارڈ گلین میکسویل تھے جنہوں نے 187۔ 75 کی اسٹرائک ریٹ سے 552 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور ہندوستان کے وریندر سہواگ کے طور پر ان کے پاس جارحانہ بلے بازوں کی تینوں ہے۔ مرلی وجے کے آنے سے پنجاب کا بلے بازی آرڈر اور مضبوط ہوا ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے مچل جانسن کے طور پر ان کے پاس ایک اور ماسٹر ہے۔ کوچ سنجے بانگڑ نے کہاسابقہ سیشن ہمارے لئے اچھا تھا اور ہم اس بار بھی جیت کی لے قائم رکھنا چاہیں گے۔انہوں نے کہاہمارے پاس متوازن ٹیم ہے اور ٹیم کی کارکردگی کو لے کر پورے کوچنگ اسٹاف کو بھروسہ ہے۔ ہم اپنی طاقت پر توجہ مرکوز کریں گے اور امید ہے کہ اس بار بھی کارکردگی بہترین ہو گی۔