دنتیان : نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے لاس کے دو روزہ دورے کے آخری دن آج یہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کے ہم منصب بون ہانگ ووراچتھ نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔ اس دوران دونوں رہنماں کی سربراہی میں اعلی سطحی نمائندہ وفد کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے اور میکانگ گنگا پروجیکٹ کے تحت آبپاشی پروجیکٹ اور ایک دیگر پروجیکٹ مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹ لاس حکومت کو پیش کئے گئے ۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی نگرانی میں مکمل کئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان فوری طور پر نافذالعمل ایک مفاہمت نامے کے علاوہ تعاون پر مبنی گرانٹ اور ایئر سروس پر دوسرے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عہد کے اظہار کیا۔ڈاکٹر انصاری نے اقوام متحدہ میں ہندستان کی مستقل رکنیت کی تائید کرنے کے لئے حکومت ہند اور ہندستانی عوام کی طرف سے لاس حکومت اور یہان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔نائب صدر نے لاس افواج کی شہیدی یادگار کا دورہ کرکے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار پر پھول پیش کئے ۔ ڈاکٹر انصاری نے لاس کا مقدس ترین مقام سمجھا جانے والا تھاٹ لانگ گریٹ اسٹوپا کا دورہ کرکے وہاں وزیٹرس بک پر دستخط کئے ۔