نام پنہ:کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون سین نے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا آج یہاں پیس پیلس میں والہانہ خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ڈاکٹر انصاری کے کمبوڈیا اور لاس کے چار روزہ دورے کے دوسرے دن دونوں ملکوں کے درمیان فوری طور پر نافذ العمل پروجیکٹوں، ٹورازم آپریشن اور گنبگا کوآپریشن کے مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے ۔ ہندستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں سکریٹری برائے مشرقی خطہ انل وادھوا نے دستخط کئے ۔ پیس پیلس میں ڈاکٹر حامد انصاری اور وزیراعظم ہون سین کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں ہندستان اور کمبوڈیا کے درمیان تجارت، زراعت ، سیاحت ، ایجوکیشن، ثقافت خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اقدامات ، صحت خدمات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے اعلی سطحی نمائندوں نے ہندستان اور کمبوڈیا کے درمیان رشتوں کو بہتر بنانے پر مزید ٹھوس بنیاد پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔