نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے اہل وطن کو پیغمبر اسلام حضرت محمد کے یوم ولادت کے موقع پر منائی جانے والی عید میلاد النبی کی مبارک باد دی ہے۔مسٹر انصاری نے آج ایک پیغام میں کہا کہ “آئیے اس مبارک موقع پر پیغمبر اسلام محمد کے سچائی، امن و رحم دلی اور صبر و تحمل نیز درگزر کرنے کے اصولوں پر چلنے کا عہد کریں”۔انہوں نے کہا کہ “میں پیغمبراسلام کے یوم ولادت کے موقع پر منائی جانے والی عید میلادالنبی کے لئے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں”۔