میدوگری:نائجیریا میں بورنو کے شمالی مشرقی شہر میدوگر¸ کے باہر بوکو حرام کے دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس سربراہ ادیریم¸ اوپادوکن نے کہا کہ دہشت گرد میدوگر¸ کے قریب بالے ممن گا¶ں میں داخل ہوئے اور حملہ کر دیا۔ فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔
کیمرون فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پڑوسی ملک نائجیریا سے بوکو حرام کے دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے سرحد پار حملے میں کیمرون کے ایک فوجی کی موت ہو گئی۔فوج اور انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس دوران چار خواتین کو اغوا بھی کر لیا گیا۔فوج کا کہنا تھا کہ کیمرون کے شمالی علاقے میں کم سے کم 20 کی تعداد میں حملہ آور پہنچے تھے اور اس کے بعد حملہ شروع کر دیا گیا۔ اس میں ایک سینئر فوجی افسر کی موت ہو گئی اور ایک لیفٹیننٹ زخمی ہو گیا۔