ابوجا:نائجیریا کے شمال مشرقی شہر گومبے کے ایک بازار میں ہونے والے سلسلہ وار دو بم دھماکے میں تقریبا 50 لوگوں کی موت ہو گئی ۔دو قدرتی آفات ایجنسیوں کے حکام نے بتایا کہ بوکو حرام کے مشتبہ دہشت گردوں نے کل رات ایک مارکیٹ میں دو بم دھماکے کئے جس 50 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اگرچہ کسی بھی تنظیم نے ابھی تک اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ ریڈ کراس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان حملوں کو مشتبہ بوکو حرام کے جنگجوؤں نے انجام دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان دھماکوں میں تقریبا 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہد ابویعقوب نے کھا‘‘ھم نے کئی جھلسے ہوئے لوگوں کو دیکھا ھے پھلے دھماکے کے بعد لوگ ادھر ادھربھاگنے لگے ۔ اس کے بعد ایک اور دھماکہ ہوا جس میں کئی اور لوگ مارے گئے ۔ یہ دونوں دھماکے پانچ منٹ کے وقفے پر ہوئے ۔قابل ذکر ہے کہ نائجیریا میں بوکو حرام اس طرح کے حملوں کو انجام دیتا آیا ہے ۔ ان حملوں میں سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ھیں ۔ نائجیریائي حکومت ان جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے کوشش کر رہی ہے