میدوگری: شمالی مشرق نائجیریا کے ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں ہوئے دھماکہ میں ہوئے بم حملے میں تقریباً 50 افرادمارے گئے ۔ یہ بوکوحرام کی حرکت معلوم ہوتی ہے ۔سابون گاری شہر میں دوپہر کے وقت دھماکہ ہوا۔
بورنو ریاست جنگجو گروپ کا گڑھ ہے ۔کچھ سول نگراں گروپ کے رکن عمر کڈا نے رائٹر کو فون پر بتایا ہے کہ ابتک 52 افراد زخمی ہیں ، 47 مہلوکین کو بازارسے ہٹا لیا گیا ہے ۔کڈا نے لاشوں کو اٹھاکر لے جاتے دیکھا تو انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت بازار میں بہت بھیڑ تھی۔
ایک فوجی ذریعہ نے بتایا ہے کہ تقریباً 50 افرادمارے گئے ہیں۔ بوکوحرام شمال مشرقی نائجیریا میں اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے یہ تنظیم اب تک 6 سال کی لڑائی کے دوران ہزاروں لوگوں کی جان لے چکی ہے ۔