ابوجا ۔ 21 فروری (یو این این) نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی۔ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیخو کے جاری کردہ بیان میں حکام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی علاقے میں واقع تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کا مذکورہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے ۔ گذشتہ ہفتے اسی علاقے کے گائوں باما میں بوکو حرام تنظیم کے ارکان نے حملہ کرکے
47 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔