نائیجیریا میں ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم ساٹھ افراد ہلاک اور ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں پیر کو ایک مسجد کے پاس دو کش حملوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- یہ دونوں خودکش حملے دو خواتین نے کئے – دو دیگر خود کش حملہ آوروں نے ایک پیٹرول پمپ کے قریب دھماکا کیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے- اب تک کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- لیکن ان دھماکوں اور اس سے قبل ہونے والے دھماکوں میں استعمال ہونے والے مواد میں مشابہت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملے بھی بوکوحرام دہشت گرد گروہ نے کئے ہیں-
بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونےکا امکان بڑھ گیا ہے-
بوکو حرام گذشتہ چھ برسوں سے نائیجیریا حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے- نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں-