میدوگری:نائجیریا کے شمالی علاقے کے ایک گاؤں میں فوج اور دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے درمیان جھڑپوں میں سات شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی باشندوں اور فوجی ذرائع نے کہا کہ کل میدوگري کے مضافات کے الداواري گاؤں میں فوج اور بوکو حرام کے درمیان جھڑپوں میں سات لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ ایک مقامی عینی شاہد نینے حسن نے کہا کہ شام کی نماز کے بعد جیسے ہی مسجد سے باہر آئے تو گولیوں کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد اچانک دھماکہ ہوا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک اور عینی مصطفی احمدو نے کہا کہ کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اور لاشیں ادھر ادھر پڑی ہیں۔ ایک اور عینی الحاجي جداري نے کہا کہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران گاؤں میں آگ لگا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نماز کے بعد لوگوں کو گاؤں بھاگتے ہوئے دیکھا اور گولیوں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔