کوشامبی (نامہ نگار)ضلع کے پئنسا تھانہ علاقہ کے لوہٹی پورگائوں میںارہر کے کھیت سے ایک سرکٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہے۔لاش کی خبر ملنے کے بعد راجہ رام گائوں کے باشندے کشن داس تھانہ کھکھڑیڑو ضلع فتحپورمیں گذشتہ ۱۵مارچ سے غائب جیالال کی لاش کی شناخت کی۔انھوںنے بتایا کہ اس کی اطلاع متعلقہ تھانہ کودے دی گئی تھی۔ لیکن لاپروائی کے سبب تھانہ انچارج نے موثر قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد ۲۶مارچ کو ارہر کے کھیت سے جیالال کی لاش برآمد ہوئی ۔ اس سلسلے میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا ہے ۔