لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سعادت گنج علاقہ میں رہنے والے ایک رکشا ڈرائیور کی نابالغ بیٹی نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ سنگین طور پر جھلسی لڑکی کو علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سعادت گنج کوتوالی انچارج ششی کانت یادو نے بتایا کہ سعادت گنج کے معظم نگر میں رہنے والے رکشا ڈرائیور رضوان اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان رضوان کی ۱۵ سالہ بیٹی سائنا نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ واقعہ کے وقت سائنا کی چھوٹی بہنیں گھر پر موجود تھیں۔ آگ کے شعلوں میں گھری سائنا کو دیکھ کر چھوٹی بہنوں نے شور مچا دیا۔ آواز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کیلئے پہنچ گئے۔ لوگوں نے کسی طرح آگ کو بجھایا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی سعادت گنج پولیس نے سائنا کو سنگین حالت میں علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا۔
سائنا نے اپنے کو آگ کیوں لگائی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔