لکھنؤ(نامہ نگار)علی گنج علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی کو منگل کو ایک نوجوان بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اس کے بعد ملزم نے لڑکی کو یرغمال بناکر عصمت دری کی ۔ رات کو لڑکی محب اللہ پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ملی ۔
بدھ کواس سلسلے میں ملزم نوجوان کے خلاف علی گنج تھانہ میں نامزد رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا۔ ایس او علی گنج نے بتایاکہ پریہ درشنی کالونی کے رہنے والی بارہ برس کی لڑکی منگل کی دوپہر گھرسے سامان لینے نکلی تھی اس کے بعد وہ گھر نہیں پہنچی ۔کچھ دیر بعد لڑکی کی ماں کے پاس فون آیا ۔فون کرنے والے نے بتایاکہ ان کی بیٹی محب اللہ پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک نوجوان کے موجودہے ۔فون کرنے والے نے جس نوجوان کا نام بتایاتھاوہ لڑکی کے ماموکے گھر کے سامنے مڑیاؤ بھرت پور علاقے میں رہتاہے ۔
کنبہ لوگ محب اللہ پور ریلوے اسٹیشن پہنچے تو وہاں لڑکی نہیں تھی اس کے بعد کنبہ کے امت کے گھر پہنچے تو وہاں بھی لڑکی نہیں ملی ۔کنبہ والوں کا کہناہے کہ رات کو مذکورہ نوجوان کابھائی نے انہیں بتایاکہ لڑکی محب اللہ پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ہے ۔کنبہ والے پھراسٹیشن پہنچے تو ان کو اس مرتبہ لڑکی مل گئی ۔ کنبہ کے لوگ اس کولیکر گھر آئے ان کا کہناہے کہ لڑکی نے بتایاکہ ملزم اس کو بہلا کر اپنے ساتھ ایک گاؤں میں بنے کمرے میں لے گیا تھااس کے بعد اس میں اس کی عصمت دری کی اور پھروہاں سے چلاگیا اس کے بعد ایک نامعلوم شخص کمرے میں پہنچا اور لڑکی کو پانچ سو روپئے دیکر وہاں سے گھر بھیج دیا ۔ لڑکی کی ساری باتیں سننے کے بعد بدھ کو کنبہ کے لوگ شکایت لیکر علی گنج پولیس کے پاس پہنچے ۔لڑکی کے والد کی شکایت پر علی گنج پولیس نے اس معاملے میں عصمت دری کی رپورٹ درج کرلی ہے لیکن معاملہ مشتبہ لگ رہاہے ۔