نوئیڈا۔(بھاشا)جیورعلاقے میں ایک نابالغ لڑکی سے مبینہ اجتماعی عصمت دری کی گئی اورپھر ملزمین نے اسے نذرآتش کردیاجس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ لڑکی کو ایک مقامی اسپتال لے جایاگیالیکن اس کی حالت سنگین دیکھتے ہوئے اسے دہلی منتقل کردیاگیا۔اس کی دہلی کے اسپتال میں موت ہوگئی۔
انہوںنے بتایاکہ تین ملزمین لوکیندر،پردیپ اورسونو کوگرفتارکر لیا گیا ہے ۔چوتھی ملزم لوکیندر کی بیوی ارچناہے جس نے ا
س کی مددکی۔ایک سینئرپولیس افسر نے آج کہاکہ پولیس کو آج اطلاع ملی اورچاروں ملزمین کوگر فتارکرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق ملزمین نے لڑکی سے عصمت دری کی اورجب اس نے مخالفت کی تو انہوںنے اسے نذرآتش کردیا۔متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام لگایاکہ گذشتہ دنوں ملزمین نے اس کا ایم ایم ایس بنالیاتھا اوروہ اسے بلیک میل کررہے تھے اور اس کا جنسی استحصال کرتے تھے۔پولیس نے بتایاکہ ملزمین نے عصمت دری کی ایم ایم ایس کلپ بنالی تھی اوروہ لڑکی سے پیسے اینٹھتے تھے۔دسویںکی طالبہ سے وہ دومرتبہ پانچ پانچ ہزارروپئے وصول کرچکے تھے۔