لکھنو : لکھنو کے موہن لال گنج علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ موہن لال گنج علاقے میں ایک عورت نے پڑوس میں رہنے والی 12 سال کی لڑکی کو اپنے گھر بلایا ۔ گھر میں پہلے سے ہی موجود نوجوان نے لڑکی کی آبرو لوٹ لی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملزم اور عورت کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور لڑکی کوطبی جانچ کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔