لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ملیح آباد علاقہ میں دو سگے بھائیوں نے اپنی خالہ کے ساتھ جا رہی ایک لڑکی کو زبردستی پکڑلیا اس کے بعد چھوٹے بھائی نے اس کی آبروریزی کی۔ واردات کے بعد دونوں بھائی وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے
اس معاملہ میں آبروریزی کی رپورٹ تو درج کر لی ہے لیکن وہ اس واردات کو مشتبہ مان رہی ہے۔ انسپکٹر ملیح آبادجے پی سنگھ نے بتایا کہ باراتی کھیڑا گاؤں کی رہنے والی ۱۵سالہ لڑکی اپنی خالہ کے ساتھ ہریہور پور گاؤں میں ٹیمپو سے لوٹی۔ سیفل پور کے پاس دونوں ٹیمپو سے اتر گئیں اور پیدل گھر کی طرف جانے لگیں۔بتایا جاتا ہے کہ ایک نوجوان نے لڑکی کو پکڑ لیا اوراس کے چھوٹے بھائی نے لڑکی کی آبروریزی کی۔ جبکہ لڑکی کی خالہ نے اس کی مخالفت کی تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد دونوں گھر گئیں اور اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔ دوسرے دن متاثرہ کی ماں نے ملیح آباد پولیس سے شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات کر کے دونوں ملزم بھائیوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی۔ انسپکٹر ملیح آباد جے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کرنے والا ملزم نابالغ ہے ۔ ابھی تک کی تحقیقات سے معاملہ مشتبہ لگتا ہے۔ فی الحال ملزما ن سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزم نابالغ کا بڑا بھائی شادہ شدہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ اور ملزم کے درمیان پہلے ہی سے تنازعہ چل رہا ہے۔