حاجی پور: بہار میں ضلع ویشالی کے راجاپاکڑ تھانہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ راجا پاکڑ گا¶ں کی 15 سالہ لڑکی کل رات گھر میں سو رہی تھی کہ منہ دبا کر کچھ لوگوں نے اسے اغوا کرلیا اور نزدیک کے کھیت میں لے گئے جہاں تین افراد نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔لڑکی کے بے ہوش ہونے پر اسے موقع پرچھوڑ کر سبھی فرار ہوگئے ۔ وہ مقامی اسکول میں دسویں درجہ کی طالبہ ہے ۔آج صبح گا¶ں والوں نے اسے حاجی پور اسپتال پہنچایا۔ ہوش آنے پر اس کے بیان پر گا¶ں کے ہی منا سنگھ، اروند کمار اور ایک نامعلوم نوجوان کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ لڑکی کی طبی جانچ کرائی جا رہی ہے ۔ پولیس ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔